میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

انتظامیہ

ڈاکٹر مفتی عصمت اللہ- شریعہ ایڈوائزر
ڈاکٹر مفتی عصمت اللہ نے اپنا پی ایچ ڈی کراچی یونیورسٹی سے مکمل کیا اور اسلامی فقہ اور فتویٰ میں اپنا تخصص (اسپیشلائزیشن) جامعہ دارالعلوم کراچی سے کیا۔ وہ یہاں مختلف کورسز کی تدریس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ دارالعلوم کراچی میں فتویٰ ڈپارٹمنٹ (دارالافتایٰ) میں 15سال سے زائد عرصے تک کام کرچکے ہیں۔
آئی جی آئی لائف- ونڈو تکافل آپریشنز میں شریعہ ایڈوائزر ہونے کے ساتھ وہ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ میں بحیثیت شریعہ ایڈوائزر اور بینک الحبیب کے اسلامی بینکنگ ڈویژن میں بطور چیئرمین شریعہ ایڈوائزری بورڈ، حبیب ایسیٹ فنڈ (اسلامی فنڈ) کے شریعہ ایڈوائزر اور عسکری اسلامی بینکنگ میں شریعہ بورڈ کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مفتی عصمت اللہ اسلامی معاشیات بالخصوص تکافل کے شعبوں میں تحقیقی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ پاکستان بھر کے مختلف اداروں میں اسلامی فلاسفی، اسلامی بینکاری، فنانس اور تکافل کے عنوانات پر لیکچرز دے چکے ہیں۔

مفتی محمد حنیف- شریعہ کمپلائنس آفیسر
مفتی محمد حنیف نے اپنا شہادت العالمیہ (اسلامک اسٹیڈیز اور عر بی میں ماسٹر ڈگری) اور التخصص فی الافتاء (اسلامی فقہ میں اسپیشلائزیشن) جامعہ دارالعلوم کراچی میں مکمل کی۔ وہ قرآن پاک، حدیث اور اسلامی فقہ میں مختلف تدریسی کورسز میں بہترین تجربے کے حامل ہیں۔ وہ فتویٰ ڈپارٹمنٹ میں بھی پانچ سال سے زائد عرصے تک کام کرچکے ہیں۔
وہ اسلامی فنانس بالخصوص روایتی سیٹ اپ کی حامل کمپنیوں کی شریعہ پر مبنی اداروں میں منتقلی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

راحیل الرحمان

راحیل الرحمان کو آئی جی آئی لائف وائٹلٹی ونڈو تکافل آپریشنز میں تکافل کے سربراہ کے طور پر ترقی دے دی گئی ہے۔ وہ 2002 سے کمپنی سے منسلک ہیں اور 2015 سے تکافل انڈر رائٹنگ میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تکافل کی سند بھی حاصل کی ہے۔

جناب رحمان نے ساخت اور طریقہ کار پر انڈر رائٹنگ اور انتظامی مہارتوں میں مختلف تربیتوں اور ورکشاپس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے 2011 میں فیلو، لائف مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (FLMI) کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

Last updated Saturday 27th April 2024