میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

آئی جی آئی لائف کے بارے میں

آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ (آئی جی آئی لائف) اپریل 2014میں وجود میں آئی۔ جب آئی جی آئی انشورنس نے امریکن لائف انشورنس کمپنی (پاکستان) لمیٹڈ میں کنٹرولنگ شیئرز حاصل کئے۔ آئی جی آئی لائف، بیمۂ زندگی، حادثات اور طبی بیمہ اور ملازمین کو فوائد اور مراعات کی فراہمی کے ضمن میں ایک مرکزی کمپنی ہے۔ آئی جی آئی ان چند پہلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے ونڈو تکافل آپریشنز کے تحت 2015میں فیملی تکافل بزنس کا آغاز کرکے شرعی اصولوں کے مطابق پروڈکٹس پیش کیں۔

آئی جی آئی لائف میں ہم اپنے صارفین کے ساتھ پاکستان بھر میں بیمہ کے بہترین طریقہ کار اور حل پیش کرنے کے لئے ہمیشہ پرعزم رہیں گے۔ لہٰذا ہم اپنے صارفین کے اطمینان اور متحرک انڈر رائٹنگ کے ضمن میں انتہائی پیشہ ورانہ انداز اور مستحکم انتظامی حکمت عملی پر مکمل کاربند رہنے کے ذریعے کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے صارفین اور حصہ داران کے لئے بہتر سے بہتر فوائد اور منافع کی کوششیں جاری رکھتے ہیں کیونکہ مضبوط بنیادوں پر طویل مدتی تعلقات کار قائم رکھنے پر ہمارا مکمل یقین ہے۔

کمپنی کی حیثیت

آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ 19اکتوبر 1994کو کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت بطور ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی وجود میں آئی۔ اس کے شیئرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں درج ہیں۔ کمپنی نے 30اپریل 1995کو کنٹرولر آف انشورنس کے پاس اپنی رجسٹریشن کے بعد 25مئی 1995سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ کمپنی کا رجسٹرڈ آفس ساتویں منزل، دی فورم، سوئٹ نمبر 701-713،

جی-20 ، بلاک-9 ، خیابان جامی کلفٹن، کراچی میں واقع ہے جو کمپنی کا صدر دفتر بھی ہے۔

Last updated Thursday 18th April 2024