میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

شرائط استعمال ویب سائٹ

IGIلائف انشورنس لمیٹڈ کی یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ استعمال کر نے والوں کو کمپنی کے بارے میں اور اس کی دستیاب خدمات کے بارے میں عمومی معلومات فراہم کرتی ہے ۔ اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے والے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ:

  • IGI لائف کی بہترین کوشش ہے کہ تمام دستیاب معلومات حتی المکان صحیح ہوں باوجود اس کے IGI لائف ان معلومات کے بالکل درست ہونے کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی اور نہ ہی ان معلومات کے بالکل جدید ہونے کی ذمہ دار ہے۔
  • IGIلائف کسی بھی غلطی کی وجہ سے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہے جس میں بغیر کسی حد کے کوئی بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ مالی یا ذیلی نقصان ان فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں ہوا ہو ، شامل ہے۔
  • کسی ابہام کی صورت میں ان معلومات پر بغیر کسی پیشہ ورانہ ماہر کی ہدایت کے ہرگزعمل نہ کیا جائے۔
  • علاوہ کسی مخصوص ہدایت کے اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات IGIلائف کی ملکیت ہیں اور بغیر حتمی منظوری IGIلائف کے یہ معلومات کسی بھی ویب پیج پر ، برقی ذرائع یا اشتہاری ذرائع پر استعمال نہیں کی جاسکتیں۔
  • تمام فراہم کردہ معلومات بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل کی جاسکتی ہیں
  • اس ویب سائیٹ پر دستیاب تمام اعداد و شمار صرف مثالیں ہیں جو صر ف آپ کی رہنمائی کے لیے ہیں اورIGIلائف کی حتمی منظوری سے مشروط ہیں ۔ کمپنی اِن اعداد و شمار کے صحیح ہونے کی کوئی ضمانت نہیں دیتی۔
  • IGIلائف انشورنس آپ کے فراہم کردہ ذاتی کوائف علاوہ اپنے IGIفانئنشیل سروس یا اپنے مقرر کردہ نمائندوں کے کسی اور کو فراہم یا فروخت نہیں کرے گی۔

اس ویب سائیٹ پر فراہم کردہ تمام معلومات IGIلائف کی ملکیت تصور کی جائیں گی اور اُس کی ملکیت رہیں گی اور IGIلائف ان معلومات کو کسی بھی مقصد، خیال اور کام کے لیے استعمال کرنے میں آزاد ہے۔ IGIلائف ان معلومات کو خفیہ رکھنے کی پابند نہیں علاوہ کسی معاہدے کے تحت یا کسی قانونی ضرورت کے ۔

آپ اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ آپ IGIلائف اس کے تمام ڈائریکٹرز ، آفسیرز، ملازمین اور نمائندوں کو اُن تمام نقصانات ، منظوری اخراجات مع وکیلون کی فیس کے مبرا رکھیں گے جوکہ اس سائیٹ کی شرائط استعمال کی خلاف ورزی یا غلط استعمال کی وجہ سے یا فراہم کردہ خدمات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہوں۔

ان شرائط استعمال کی کیسی شرط کے ناقابل استعمال ہونے کی صورت میں دیگر شرائط متاثر نہیں ہونگی اور وہ ناقابل عمل شرط کسی دوسری قابل عمل شرط سے جوکہ اصل مقصد کے قریب تر ہو سے تبدیل کردی جائے گی۔

یہ شرائط استعمال آپ کے اور IGIلائف کے درمیان ایک معاہدہ ہے اور آپ یہ اقرار کرتے ہیں کہ اس ویب سائیٹ کے استعمال پر اسلامی ریپبلک آف پاکستان کے قانون کا اطلا ق ہوگا اور کسی قانونی ٹکراؤ کی صورت میں اسلامک ری پبلک آف پاکستان کے قانون کو ترجیح حاصل ہوگی۔ آپ اسلامک ری پبلک آف پاکستان کی عدالتوں کے حتمی دائرہ اختیار کو بزور قبول کرتے ہیں۔

IGIلائف اس ویب سائٹ پر پیش کردہ خدمات کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور IGIلائف یہ حق بھی محفوظ رکھتی ہے کہ کسی بھی وقت اس ویب سائٹ پر آپ کی پہنچ مکمل یا جزوی طور پر منسوخ کردے۔

Last updated Thursday 28th March 2024