میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

فیملی تکافل پروڈکٹس

تکافل سرمایہ کاری منصوبے- یونٹ لنکنگ سسٹم

فیملی تکافل پلانز کے تحت ممبر شپ طویل مدت کے لئے جاری کی جاتی ہے جہاں کم از کم مدت 5سال ہے اور زیادہ سے زیادہ مدت 85سال کی عمر تک ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں عمومی طور پر فیملی تکافل آپریٹرز یونٹ سے منسلک شدہ پلانز کی مختلف اقسام کے تحت ممبر شپ جاری کررہے ہیں۔ یہاں شرکت کنندہ کے ساتھ منسلک فنڈ کی 2اقسام ہیں۔

 

(i) ارٹیسپینٹ تکافل فنڈ (پی ٹی ایف) یا وقف فنڈ اور

(ii)پارٹیسپینٹ انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) ۔ یہ دونوں فنڈز ایک دوسرے سے اور شیئر ہولڈر فنڈ سے بھی الگ ہیں۔

(i)پارٹیسپینٹ تکافل فنڈ (پی ٹی ایف) یا وقف فنڈ

پی ٹی ایف یا وقف فنڈ شریعہ کمپلائنٹ تکافل پول ہے جس میں شرکت کنندگان کی شراکت کا حصہ تمام ممبران کے مشترکہ فائدے کے لئے بطور تباروعطیہ کیا جاتا ہے۔
اس کی ملکیت کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہے اور کوئی بھی فرد اس فنڈ کا مالک نہیں ہے۔ یہ وقف ڈیڈ اور پی ٹی ایف قوانین کے مطابق قائم کیا گیا ہے جس کی منظوری شریعہ ایڈوائزر، مقرر کردہ ایکچوئری اور ایس ای سی پی کی جانب سے دی گئی تھی۔ تمام تکافل مراعات مثلاً موت کی صورت میں، معذوری، مہلک بیماری یا طبی کلیمز ہر ایک پارٹیسپینٹ ممبر شپ ڈاکیومنٹ (پی ایم ڈی) اور پارٹیسپینٹ اسپیسیفکیشن شیڈول (پی ایس ایس) میں درج پی ٹی ایف قوانین کے مطابق وقف سے قابل ادائی ہیں۔ فنڈ کی نمایاں خصوصیات ذیل میں درج ہیں۔

اے) وقف کو ایک بار دیا گیا عطیہ واپس نہیں کیا جاتا۔
بی) وقف کی تمام سرمایہ کاریاں شریعہ کے مطابق طے کردہ ذرائع میں کی جائیں گی جیسا کہ شریعہ ایڈوائزر سے منظور شدہ سرمایہ کار پالیسی میں طے شدہ ہے۔
سی) ری-تکافل اخراجات، کلیمز اور سرپلس کی بھی وقف فنڈ سے کٹوتی کی جائے گی۔
ڈی) قرض حسنہ (بلاسود قرض) اگر کوئی ہو، وقف فنڈ سے تکافل آپریٹر کو واپس دیا جائے گا۔
ای) اثاثہ جات کو ایک طرف طے کرنے کے بعد جیسا کہ شریعہ ایڈوائزر اور مقررہ ایکچوئری کی جانب سے منظور کردہ ہے، اضافی رقم اہل شرکت کنندگان میں قابل تقسیم ہے۔

(ii)(پارٹیسپینٹ انویسٹمنٹ فنڈ یا پی آئی ایف (سرمایہ کاری فنڈ)

یونٹ سے منسلک شدہ ممبر شپ کے تحت خطرے کے پول یا وقف کے ساتھ ہر ایک شرکت کنندہ کی ہر ایک کنٹری بیوشن کے حصے کے طور پر انویسٹمنٹ اکائونٹ میں رکھا جاتا ہے جسے پارٹیسپینٹ انویسٹمنٹ اکائونٹ (پی آئی اے) کہتے ہیں۔ تمام پی آئی اے ز کی رقم کو بطور پی آئی ایف پہچانا جاتا ہے۔

پی آئی اے کسی بھی انفرادی شرکت کنندہ کی ذاتی املاک ہوتی ہے اور وہ کسی بھی وقت اس کو کیش کرانے کے لئے آزاد ہوتا ہے۔ پی آئی اے کا مقصد صرف شریعہ اصولوں کے مطابق منافع جات کے لئے فنڈ کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔ زرتعاون کی رسید کے وقت زرتعاون کا کچھ حصہ پی آئی اے میں رکھا جاتا ہے اور یہ شرکت کنندہ کے انتخاب جو عمومی طور پر اس کے خطرے/ منافع کی امید پر منحصر ہوتا ہے۔ شرکت کنندہ کسی بھی وقت دستیاب یونٹس کو موجودہ پیشکش نرخ پر درخواست کی وصولی کے فوری بعد کسی بھی دن کیش کراسکتا ہے، خالص اثاثہ جات کی مالیت کا کچھ فیصدی حصہ، جو وکالہ استسمار فیس (انویسٹمنٹ مینجمنٹ فیس) کہلاتا ہے، ہر ماہ پی آئی اے ویلیو سے منہا کیا جاتا ہے اور اسے تکافل آپریٹر فنڈ میں جمع کرادیا جاتا ہے۔

Last updated Friday 19th April 2024