میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

تکافل کیا ہے؟

تکافل ایک ایسا نظام ہے جس میں شرکت کرنے والے اپنی بچت اور سرمایہ کاری اس وقف فنڈ میں کرتے ہیں جو مالی مشکلات کے شکار افراد کی بروقت مدد کے لئے قائم کیا گیا ہو۔ کوئی بھی تکافل پروڈکٹ شرکت کنندگان کو تعاون، بھائی چارے اور یکجہتی کی بنیاد پر بھی خطرے میں ان کو اپنا کردار ادا کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

تکافل کا تصور کوآپریٹو سوسائٹیز اور مشترکہ خاندانی نظام وغیرہ میں بھی موجود ہے۔ تکافل کسی خطرے میں کمی لانے اور روایتی بیمے کے متبادل کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔
دی اسلامک انشورنس کمپنی کے نام سے پہلی تکافل کمپنی 1979میں سوڈان میں قائم کی گئی تھی۔ اس کے بعد پھر دیگر کمپنیاں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور پھر بعدازاں ایس ای سی پی تکافل قوانین 2005کے نفاذ کے بعد 2007میں پاکستان میں قائم کی گئیں۔

جدید ادوار میں تکافل نے ایکچوریل سائنس، انڈر رائٹنگ اور انویسٹمنٹ کی مدد سے خود کو مزید قابل استفادہ بنالیا ہے اور اسے مزید عملی اور باسہولت بنانے کے لئے ایک طریقہ کار تشکیل دیا ہے۔

Last updated Friday 19th April 2024