اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کسی بھی قسم کے سوال یا مسئلہ کے حل کے لیے ہمارے کسٹمر سروس کے نمائندے کو موقع دیں، تاکہ بہتر انداز میں آپ کی رہنمائی کی جاسکے۔

آئی جی آئی کسٹمر کیئر

آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ

میزنائن فلور،قسام کورٹ، سوئٹ نمبر 101-103، BC-9

بلاک 5، کلفٹن، کراچی-75600

کال:  92021111111711

واٹس ایپ: : 923051778390(صرف پیغامات کے لیے-یہ نمبر کاروباری اوقات میں دستیاب ہوگا)

ای میل:  services.life@igi.com.pk (انفرادی لائف کسٹمر کے لیے)

جی ہاں، ذیل میں دیے گئے لنک پر موجود ذرائع کی مدد سے آپ اپنا پریمیم آن لائن براہ راست آئی جی آئی لائف کو دے سکتے ہیں۔

نوٹ کرلیجیے کہ پریمیم کی وصولی کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر آپ کو وصولی کا پیغام مل جائے گا۔اگر آپ کو وصولی کا پیغام نہ ملے تو آپservices.life@igi.com.pk  پر یا 92021111111711 پر کال کرسکتے ہیں۔

 

کنونشنل پلان کی آن لائن ادائیگی کے لیے یہاں کلک کریں

https://igilife.com.pk/conventional/

 

تکافل  پلان کی آن لائن ادائیگی کے لیے یہاں کلک کریں

https://igilife.com.pk/online-payment-takaful/

وائیٹیلٹی صحت کی بہتری سے متعلق ایک دلچسپ اور خصوصی پروگرام ہے جو صحت مند زندگی گزارنے کے معاملے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

وائیٹیلٹی فعال طرزِ زندگی گزارنے اور جسمانی سرگرمی کے اہداف مکمل پر ہفتہ وار 500 روپے کے واؤچر، ویئر ایبل ڈیوائس کی قیمت کی واپسی اور 18% تک سالانہ جامع فوائد کی صورت میں انعام دیتا ہے۔

آئی جی آئی لائف وائیٹیلٹی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاںhttps://igilife.com.pk/about-igi-life-vitality/ کریں۔

ویئر ایبل ڈیوائس خریدنا ضروری نہیں، اس کے بغیر بھی آپ اپنی جسمانی سرگرمی مثلا پیدل قدم اپنے اسمارٹ فون پر آئی او ایس کے لیے ہیلتھ ایپ اور اینڈرائڈ کے لیے سام سنگ ہیلتھ ایپ کے ذریعے جانچ سکتے ہیں۔

آپ 24 ماہ کے دورانیے میں آئی جی آئی لائف وائیٹیلٹی کے پروگرام کے ذریعے خریدی گئی اسمارٹ واچ کی 100% قیمت کی واپسی کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

وائیٹیلٹی آپ کو اسمارٹ فون کے استعمال سے فٹنس پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے کئی طریقے فراہم کرتی ہے، لیکن اس کے باوجود ایسے افراد کے لیے دل کی رفتار جانچنے والے مانیٹر کا مشورہ دیا جاتا ہے جو مختلف قسم کے کھیلوں مثلا سائیکلنگ، پیدل چلنا/دوڑ، تیراکی یا اس کے علاوہ دل اور خون کی رگوں کو مسلسل فعال رکھنے والی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ایسے افراد کے لیے وائیٹیلٹی پوائنٹس حاصل کرنا ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے جو دل کی رفتار جانچنے والے مانیٹر یا ویئر ایبل ڈیوائس کا استعمال نہیں کرتے۔

آئی جی آئی لائف کنونشل کے بروشر حاصل کرنے کے لیے یہاں https://igilife.com.pk/conventional-brochures/ کلک کریں۔

SECP کی جانب سے تکافل رولز 2012 کے اجراء کے بعد کنونشنل انشورنس کمپنیز کو ونڈو تکافل آپریشنز کے آغاز کی اجازت دی گئی تھی۔ آئی جی آئی لائف، فیملی تکافل کا آغاز کرنے والی پہلی تکافل کمپنیز میں سے ایک ہے۔

تکافل پلانز سے متعلق مزید معلومات کے لیے یہاںhttps://igilife.com.pk/takaful/ کلک کریں۔

آئی جی آئی لائف-ونڈو تکافل آپریشنز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں https://igilife.com.pk/takaful/faq/#1451561559143-9444825f-279c کلک کریں۔

آئی جی آئی لائف-ونڈو تکافل آپریشنز کے بروشر حاصل کرنے کے لیے یہاں https://igilife.com.pk/takaful-brochures/  کلک کریں۔

وائیٹیلٹی تکافل پلان-ونڈو تکافل آپریشنز مروجہ فیملی تکافل پلانز
صحت مند اور فعال طرزِ زندگی پر توجہ موت، بیماری/معذوری کے خوف پر توجہ
مختلف تکافل پلان بمع صحت مند اور فعال طرزِ زندگی ایک جیسی پراڈکٹ(فیملی تکافل کی رکنیت )
طویل المدت سرمایہ کاری+ہفتہ وار بنیاد پر فعال انعامات+ویئرایبل ڈیوائس پر 100%قیمت کی واپسی کا فائدہ+سالانہ جامع فوائد طویل المدت سرمایہ کاری،کوئی مختصر المیعاد فائدہ نہیں
شریک تکافل کی فیملی کے مستقبل کا تحفظ+شریک تکافل کی صحت مند اور فعال زندگی کی طرف رہنمائی صرف شریک تکافل کی فیملی کے مستقبل کا تحفظ
موبائل لیڈ حکمتِ عملی، آئی جی آئی لائف وائیٹیلٹی ایپلیکیشن ڈیوائس کے ساتھ منسلک موبائل ایپلیکیشن صرف رکنیت کی تفصیلات اور عمومی معلومات کے لیے
وائیٹیلٹی ہیلتھ چیک+وائیٹیلٹی ہیلتھ ریویو+وائیٹیلٹی غذائی تجزیہ+نان اسموکر کا اقرار نامہ+وائیٹیلی عمر  کے ذریعے صحت کے تجزیہ کی طرف توجہ صحت پر کوئی توجہ نہیں
ہفتہ وار انعامات کے ذریعے پراڈکٹ میں دلچسپی صرف سالانہ تعلق کی بنیاد پر پراڈکٹ میں کم شمولیت

 

گروپ انشورنس کی کوٹیشن کے لیے ہماری متعلقہ گروپ کی ٹیم سے رابطہ کریں۔

ٹیلیفون: 02135369601

ای میل: telesales@igi.com.pk

آئی جی آئی لائف نے ملک بھر میں انتہائی احتیاط سے 250 سے زائد ہسپتال کا نیٹ ورک ترتیب دیا ہے۔ پینل ہسپتال کی لسٹ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے۔لسٹ حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈسکاؤنٹ فراہم کرنے والے لیبارٹری سینٹر معلوم کرنے کے لیے یہاں  کلک کریں۔

کلیم کا اندراج

ہمارا کلیم کی ادائیگی کا طریقہ کار بہت آسان اور فوری ہے۔کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے پہلے ہماری کسٹمر سروسز ٹیم سے services.life@igi.com.pkپرتفصیلی تعاون حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں۔

یہاں آپ کو کلیم وصول کرنے کا سادہ اور مرحلہ وار طریقہ کار بیان کیا جارہاہے۔

پہلا مرحلہ : اطلاع

آپ اپنے کلیم کی اطلاع براہِ راست بغیر کسی تاخیر کے آئی جی آئی لائف کی ویب سائٹ پر متعلقہ خانے پُر کرکے آن لائن دے سکتے ہیں، جو فورا ہمارے شعبۂ کلیم کے پاس پہنچ جائے گی۔

یا پالیسی کے مالک/کلیم کنندہ کی جانب سے ان کے دستخط کے ساتھ نقصان(وفات، معذوری یا بیماری)کی تفصیلات اس کی وجہ ، تاریخ، مقام اور کلیم کے فوائد حاصل کرنے والے شخص کے نام کے ساتھ اطلاعی خط بھیجیں۔اطلاع دیتے وقت کلیم کنندہ کا موجودہ پتہ،رابطہ نمبر دینا نہ بھولیں۔

نقصان کی تاریخ سے 30کے اندر اندر کلیم کی اطلاع کرنا ضروری ہے۔

دوسرا مرحلہ:متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کلیم فارم مکمل کریں

کلیم کی اطلاع کے بعدآئی جی آئی لائف کی طرف سے آپ کو متعلقہ کلیم فارم نقصان کے ثبوت مثلاً وفات کا سرٹیفیکیٹ،اصل پالیسی کے دستاویز کے کاغذات، انشورڈ اور نامزد ورثاء کے شناختی کارڈ، ہسپتال کا ریکارڈ،پولیس رپورٹ، پوسٹ مارٹم رپورٹ(صرف حادثہ کی صورت میں) یا نقصان کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے آئی جی آئی لائف کی جانب سے مطلوب کسی اور دستاویز کے ساتھ جمع کروانے کے لیے مہیا ہوگا۔ کلیم فارم کا لنک

میڈیکل سے متعلق کلیم حاصل کرنے کے لیے میڈیکل بلرپورٹ جمع کروائیں: ہسپتال میں داخل ہوکر علاج کروانے یا میڈیکل سے متعلق کلیم حاصل کرنے کے لیے مجاز افسر کی جانب سے جاری کردہ تمام میڈیکل بل(اصل)اور میڈیکل رپورٹس(نقول) پیش کرنے ہوں گے۔

تصدیق:دستاویزات اصل بھی جمع کرواسکتے ہیں اور نقول بھی ،البتہ ان کاغذات کا مجاز سرکاری افسرمتعلقہ اتھارٹی کی جانب سے مصدقہ ہونا ضروری ہے۔مزید تجزیہ کے لیے اصل کاغذات کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔

تیسرا مرحلہ:مطلوبہ کاغذات کے ساتھ کلیم فارم جمع کروائیں

نقصان پیش آنے کے 90دن کے اندر اندر مکمل اور گواہوں کے دستخط کے ساتھ اپنے اصل کاغذات اور فارم آئی جی آئی لائف کے ہیڈآفس میں جمع کروائیں۔

چوتھا مرحلہ:کلیم کی ادئیگی تصفیہ

جونہی کلیم کی قابل اطمینان مطلوبہ دستاویزا ت آئی جی آئی لائف کے ہیڈ آفس میں جمع کروائی جائیں گی ،کلیم جلد از جلد ادا کردیا جائے گا۔

نوٹ:

اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ اگرپالیسی کے مالک کی جانب سے کلیم کا مطالبہ ہو تو تمام کاغذات اور فارم آپ کے انہیں دستخط کے ساتھ ہونے چاہئیں جو آپ کے اصل کاغذاتشناختی کارڈ پر موجود ہیں۔

Last updated Wednesday 24th April 2024