میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

کلیم جمع کرانے کا طریقہ
نیٹ ورک اسپتالوں کا کلیم 1 نیٹ ورک کے باہر کے اسپتال کا کلیم 2

آئی جی آئی لائف کے نیٹ ورک اسپتالوں میں صرف ہونے والے مقررہ لمٹ کے اندر کے تمام تر ضروری اخراجات براہ راست نمٹا دیئے جائیں گے۔ تاہم لمٹ سے بڑھ جانے کی صورت میں زائد رقم کی ادائیگی بیمہ شدہ فرد کو براہ راست اسپتال کو کرنی ہوگی

فوری سیٹلمنٹ کے لئے تمام کلیمز آئی جی آئی لائف کو علاج کے بعد 60دنوں کے اندر اندر جمع کرادیئے جائیں۔ آئی جی آئی لائف کی جانب سے طلب کردہ کوئی بھی دستاویز یا شرائط وغیرہ آئی جی آئی لائف کی جانب سے جس تاریخ کو درخواست کی گئی ہو اس سے 45دنوں کے اندر لازماً جمع کرادی جائے۔ علاج کے وقت آپ کو تمام اخراجات ذاتی طور پر ادا کرنا ہوں گے تاہم اصل رسیدیں اور دیگر دستاویزات بطور ثبوت اپنے پاس رکھیں۔ جب علاج مکمل ہوجائے تو آپ ان تمام رسیدوں کو کلیم فارم کے ساتھ منسلک کریں اور اسے پلان ایڈمنسٹریٹر کو جمع کرادیں۔

زیر علاج مریض

  1. اس امر کو یقینی بنائیں کہ ایسے اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جائیں جو ہمارے نیٹ ورک کا حصہ ہو اور داخلے کے لئے حوالہ جاتی لیٹر ساتھ ہو۔
  2. -2اپنا آئی جی آئی لائف کارڈ بشمول دیگر فوٹو شناخت مثلاً سی این آئی سی، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، طلبا کا شناختی کارڈ وغیرہ اسپتال میں داخلے کے وقت پیش کریں۔
  3. کچھ اسپتالوں میں داخلے یا روزمرہ کے امور مثلاً ایم آر آئی/ سی ٹی اسکین یا ہارٹ اسکین ٹیسٹس کیلئے آئی جی آئی لائف کو پیشگی اطلاع دینا اور اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ معاملہ براہ راست آئی جی آئی لائف کے ساتھ طے کرسکتا ہے۔

زیر علاج مریض

کلیم داخل کرتے وقت مندرجہ ذیل کاغذات دیئے گئے پتے پر ارسال کریں۔

  1. اصل اسپتال بل جس کے ساتھ مجموعی طور پر ادا کردہ رقم کے لئے اسپتال کی مقرر کردہ رسید بھی ہمراہ ہو۔
  2. اصل رسید جس میں علاج کرنے والے فزیشن کے یا سرجن کے اخراجات مع اسٹیمپ اور دستخط موجود ہوں۔
  3. مفصل اصل اسپتال ڈسچارج رپورٹ/ سمری۔
  4. تمام اصل رپورٹس (لیبارٹری، ای سی جی، الٹرا سائونڈ، ایکس رے، ایکو، ای ٹی ٹی وغیرہ)۔
  5. ادویہ کے نسخہ جات۔
  6. ادویہ کی رسیدیں۔
Last updated Saturday 27th April 2024