میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

کلیم فارمز

کلیم داخل کرنے کا طریقہ

کلیم کو داخل کرنے کا ہمارا طریقۂ کار انتہائی آسان اور کسی رکاوٹ سے آزاد ہے۔ اس سلسلے میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے پالیسی کلیم کو داخل کرتے ہوئے مکمل معاونت حاصل کرنے کے لئے ہماری کسٹمر سروسز ٹیم سے رابطہ کریں۔
ذیل میں مرحلہ وار طریقہ کار دیا جارہا ہے جس پر عمل کرکے آپ اپنا کلیم داخل کرسکتے ہیں۔

پہلا مرحلہ- تحریری اطلاع

پالیسی کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی کلیم پالیسی کے مالک/ دعویٰ کنندہ (جیسی بھی صورت ہو)، کی جانب سے اس کے دستخط کے ساتھ تحریری اطلاع جمع کرانے کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ تحریری اطلاع دیتے وقت ہمیشہ وقوعہ کی تاریخ، واقعہ کی وجہ اور دعویٰ کنندہ کا موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر ضرور درج کریں۔

دوسرا مرحلہ- کلیم فارم کے سا تھ متعلقہ دستاویزات مکمل کریں

وقوعہ کی اطلاع (30دنوں کے اندر) دینے پر آئی جی آئی لائف نقصان کا ثبوت داخل کرنے کے لئے متعلقہ فارمز فراہم کردے گا جن کا انحصار واقعہ کی نوعیت پر ہوگا۔ رائیڈرز، اموات، اسپتال کو نقد ادائیگی، گروپ مدتی بیمہ کے تحت کلیمز کے لئے مختلف فارمز بھرے جاتے ہیں۔

 طبی سہولتوں کے کلیمز کے لئے میڈیکل بلوں/ رپورٹس کا انتظام اسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں یا طبی سہولتوں سے متعلق کلیمز کے لئے تمام میڈیکل بل (اصل) اور طبی رپورٹ (نقول)، جو کہ کوالیفائیڈ طبی سہولت دینے والے ڈاکٹر کی طرف سے جاری کی گئی ہو، منسلک کرنا ہوگی۔

 توثیقدستاویزات اصل شکل میں یا کسی سرکاری افسر/ جاری کرنے والی اتھارٹی کی جانب سے مصدقہ نقول کی صورت میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ دستاویزات کی اصل کاپی معائنہ کے لئے طلب کی جاسکتی ہے۔

تیسرا مرحلہ

اصل دستاویزات اور فارمز (ہارڈ کاپی) باقاعدہ ہر طرح سے مکمل، دستخط شدہ اور گواہی کے ساتھ لازمی طور پر آئی جی آئی لائف کو اس نقصان کے بعد 90دنوں کے اندر جمع کردیئے جائیں، جس کے لئے کلیم داخل کیا جارہا ہے۔

چوتھا مرحلہ- سیٹلمنٹ

کوئی بھی کلیم جتنی جلد ممکن ہو آئی جی آئی لائف کے اطمینان کے لئے مکمل کرلیا جائے۔
مکمل دستاویزات کی وصولی کے بعد جتنا جلدی ممکن ہوا آئی جی آئی لائف کی جانب سے کلیم کی ادائیگی کردی جائے گی۔

نوٹ:

برائےمہربانی اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام دستاویزات اور فارم آپ کی پالیسی کے اصل تجویزی فارم/ سی این آئی سی پر آپ کے دستخط کے مطابق دستخط شدہ ہوں۔

آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے پالیسی کلیم کو داخل کرتے ہوئے مکمل معاونت کے لئے ہماری کسٹمر سروسز ٹیم سے مشاورت کرلیں۔

اگر آپ کلیم داخل کرنے کے خواہشمند ہیں تو ہماری کسٹمر سروسز ٹیم ہمیشہ آپ سے تعاون کے لئے تیار ہے۔

ذیل میں دیئے گئے لنکس سے ایک کلیم فارم کا انتخاب کریں:

Last updated Friday 29th March 2024