میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل
آپ کا پلان کیا ہے؟

اپنائی جانے والی اہم پالیسیاں

آئی جی آئی لائف انشورنس نافذالعمل قوانین اور ضوابط کے مطابق شفافیت کے ساتھ حقائق بیان کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ تمام معلومات مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ یا نامزد کردہ افراد کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔ غیر مطبوعہ معلومات کی فراہمی بیرونی ادارے یا افراد کو صرف ’’ضرورت پڑنے کی صورت میں‘‘ انتظامیہ کی پیشگی منظوری سے فراہم کی جاسکتی ہے۔

اپنے کاروبار کی انجام دہی کے سلسلے میں آئی جی آئی لائف انشورنس وفاداری، ایمانداری،اخلاص، شفافیت اور مستعدی کے اصولوں پر پوری طرح عمل درآمد کرتی ہے۔ کوئی بھی کارروائی، لین دین اور کاروباری معاملات عمومی طور پر آئی جی آئی لائف کے ملازمین کا اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں روا رکھا جانے والا رویہ ایماندارانہ، کامیابی کے ساتھ تکمیل اور معلومات کی شفافیت ، حسابات کے دستاویزات میں واضح اور حقائق پر مشتمل اور تمام نافذ العمل قوانین و ضوابط اور اندرونی طور پر لاگو قواعد کے عین مطابق ہوتا ہے۔رشوت ستانی، غیر قانونی حمایت ، اپنے یا دوسروں کے ذاتی مفادات و فوائد کے لیے براہ راست یا تھرڈ پارٹیوں کے ذریعے درخواست کرنا کسی بھی استثنیٰ کے بغیر سختی سے ممنوع ہے۔

اس امر کی سختی سے ممانعت ہے کہ تھرڈ پارٹیوں، چاہے حکومت کے نمائندے، سرکاری افسران یا نجی ملازم ہوں، کسی کو بھی کسی بھی قسم کا مالی یا مادی فائدہ اور دیگر مراعات کی پیشکش ان کے عہدے پر یا ان کی کسی کارروائی پر اثر اندار ہونے کے  لیے کی جائے۔

تحائف قبول کرنا یا کسی دوسری صورت میں بطور کمرشل مراعات حاصل کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ کسی بھی پارٹی کی ساکھ پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہوگی اور غیر ضروری مفاد حاصل کرنے کے ضمن میں ایک غیر جانبدار کی نظر میں مشکوک کرسکتی ہے۔صرف کمپنی کی جانب سے دی گئی مراعات یا فوائد قابل قبول ہیں۔

آئی جی آئی لائف خاندانی بیمے کی صنعت میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر کاروبار میں پیشرفت کے لیے ایک منصوبے پر عمل پیرا ہے: امکانی خطرات سے نمٹنے کے موثر بندوبست اور کمپنی میں اندرونی کنٹرول کے ماحول کی اہمیت کے لئے ہمیشہ سے زیادہ ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کے پاس ایک جامع رسک مینجمنٹ فریم ورک موجود ہے جو ایک موثر رسک مینجمنٹ اسٹریٹجی، رسک مینجمنٹ اسٹرکچر اور ایک پالیسی فریم ورک پر مشتمل ہے۔

اس فریم ورک کا مقصد امکانی خطرات کے بہتر بندوبست اور انٹرنل کنٹرول کے ماحول کے ضمن میں پالیسی تشکیل دینے اور فریم ورک کے ہر ایک جز سے متعلق رسک مینجمنٹ پالیسیوں کی صراحت کے ذریعے ایک مربوط ادارہ جاتی رسک مینجمنٹ فریم ورک کے نفاذ کے سلسلے میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اس کی سینئر انتظامیہ کی بھرپور معاونت کرنا ہے۔

(INTERNAL CONTROL POLICY) کا مقصد آئی جی آئی لائف انشورنس کے طریقہ کار اور افعال کی جانچ میں معاونت، ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور امکانی خطرات سے نمٹنے کا بندوبست ہے۔ موثراندورنی کنٹرولز کمپنی کو اس کے اغراض و مقاصد کے حصول میں مدد اور امکانی خطرات کی روک تھام میں مدد دے سکتے ہیں۔

انٹرنل کنٹرولزکے لیے بورڈ کے مقاصد میں درج ذیل شامل ہیں:

۔         آپریشنز کی کارکردگی اور مستعدی کو یقینی بنانا

۔         مالیاتی اور منظم معلومات کے قابل بھروسہ، مکمل اور بروقت ہونے کو یقینی بنانا  :  اور

۔         پالیسیوں، طریقہ کار ، ریگولیشنز اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا

آئی جی آئی لائف بلند تر اخلاقی اقدار، اصول پسندی اور کاروبار کے قانونی ضوابط کے تمامتر معیار پر عمل پیرا ہے۔ ان اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اور کمپنی کی جانب سے ااوپن کمیونیکیشن کی پالیسی کے ساتھ اس پالیسی کا مقصد ملازمین کو ایک ایسا راستہ فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرسکیں اور ان کو اس امر کی یقین دہانی کرائی جاسکے کہ خفیہ اطلاع فراہم کرنے کی صورت میں ان کے خدشات کا تدارک کرنے کے ساتھ ان کو کسی بھی انتقامی کارروائی سے محفوظ رکھا جائے گا۔ اس پالیسی کا اسکوپ تمام مستقل، عارضی اور سیلز فیلڈ فورس پر کیا جاتا ہے ۔

ہماری کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے حصے کے طور پر آئی جی آئی لائف نے مستقل طور پرعوام الناس کے وسیع تر مفاد میں تعلیم، صحت، کلچر، اسپورٹس سے متعلق سرگرمیوں اور دیگر اقدامات کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اس مقصد کے لیے آئی جی آئی لائف  نے کمپنی کے بعد از ٹیکس سالانہ منافع کا2%تک کا بجٹ مختص کررکھا ہے۔

کمپنی کی جانب سے عطیات صرف نافذالعمل قوانین کے مطابق کسی بھی مستحق ادارے کو دیئے جاتے ہیں۔.

آئی جی آئی لائف مختص کردہ بجٹ میںدرج ذیل سماجی سرگرمیاں انجام دیتی ہے:

۔           خصوصی پروجیکٹس اور سرگرمیوں میں معاونت، تعاون ، اسپانسر ،انتظام اور براہ راست مدد کرنا مثلاً ابچوں، یتیم و مسکینوں اور بوڑھے افراد کے لیے سپتال، کلینکس، ڈسپنسریاں، اسکول، گھروں کی تعمیر میں معاونت، انتظام کرنا۔

۔           تعلیمی سرگرمیوں، سماجی اداروں کے ساتھ تعاون،غریب اور نادار طالب علموں کے لیے کتب ، تدریسی مواد اور ٹریننگ کی فراہمی،علاج معالجے کے ذریعے سماجی، طبی امداد اور ریلیف برائے مفلس اور ضرورت مند مریض۔

۔           عوام الناس کے وسیع تر مفاد میں تمام تر سرگرمیوں اور دیگر اقدامات میں تعاون فراہم کرنا۔

ٓئی جی آئی لائف انشورنس ان معیاری رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے جو ہمارے ایک عالمی معیار کی کمپنی ہونے کا مظہر ہے کہ ہم نہ صرف بہترین معیار کی خدمات اور سروسز فراہم کرتے ہیںبلکہ لوگوں کی ذاتی دیکھ بھال ، تحفظ، ماحولیات اور کمیونٹی کے استحکام کا بھی پوار خیال رکھتے ہیں۔ پالیسی کا نفاذ ہر ایک فرد پر کیا جاتا ہے چاہے وہ کمپنی کا کوئی ملازم ، ٹھیکیدار/سب کنٹریکٹر، سپلائر، وزیٹر یا آئی جی آئی لائف کا پالیسی ہولڈر یا کوئی دیگر اسٹیک ہولڈر ہو۔

Last updated Friday 29th March 2024