Collage 1

آئی جی آئی لائف ایوارڈ نائٹ- بھوربن

ئی جی آئی لائف نے 10اور 11ستمبر 2016کو بھوربن میں اپنے سالانہ ایجنسی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جس میں سال 2015کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں اور ایجنسی کی سیلز فورس میں غیر معمولی کامیابیوں کے حامل عملے کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں اعزازات دیئے گئے۔ ڈپٹی سی ای او جناب ندیم ملک مہمان خصوصی تھے جن کے ساتھ سربراہ ایجنسی سیلز جناب عاکف ضیا ملک اور ریجنل سربراہ جناب محسن عباس بھی مہمانان خصوصی میں شامل تھے۔
اس تقریب میں 125سے ائد افراد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ مختلف کٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹس، ٹرافیاں، شیلڈز اور سونے، چاندی اور کانسی کے سکّے دیئے گئے۔
اس تقریب کی ایک خاص بات ایک چھوٹی سی وڈیو فلم تھی جو اسلام آباد آفس کے نئے ایجنٹس کی نوجوان ٹیم نے تیار کی تھی جس میں بیمہ کی اہمیت اور آئی جی آئی لائف میں کیریئر کی ترقی کو اجاگر کیا گیا تھا۔
جناب ندیم ملک نے اپنے خطاب میں ایجنسی کی سیلز ٹیم کی کامیابیوں اور کمپنی کو آئندہ دور میں لے جانے کے لئے اپنے نظریئے پر روشنی ڈالی۔
شرکا سے آئی جی آئی لائف کے سی ای او جناب سید حیدر علی نے بھی بذریعہ وڈیو پیغام خطاب کیا جنہوں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور آئی جی آئی لائف کو پاکستان میں بہترین لائف بیمہ کمپنی بنانے کے لئے اہداف طے کئے۔

Last updated Saturday 20th April 2024