میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

آن لائن ادائیگی

ادائیگی کے طریقہ کار

آپ اپنے  آن لائن پریمیم کی ادائیگی ذیل میں دیئے گئے کسی بھی طریقے کے تحت کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کی پریمیم کی وصولی پر تصدیقی ایس ایم ایس 48گھنٹوں کے اندر موصول ہوگا۔ اگر آپ کو تصدیق کی اطلاع نہ ملے تو برائے مہربانی ہم سے services.life@igi.com.pkپر رابطہ کریں یا (+92) (021) 111-111-711پر کال کریں۔

آپ اپنا آن لائن پریمیم کریڈٹ کارڈز (ماسٹر کارڈ/ویزا) اور ویزا ڈیبٹ کارڈ سے ادا کرسکتے ہیں۔

نئی پالیسی خریداری

نئی پالیسی کی خریداری کے لیے آن لائن ادائیگیاں

تجدید پریمیم ادائیگی

موجودہ پالیسی کے لیے پریمیم ادائیگی

  • ہماری برانچوں اور کسٹمر کیئر سینٹر چیک صبح 9.00بجے تا شام 5.30بجے پیر تا جمعہ وصول کئے جاتے ہیں۔
  • چیک لازمی طور پر آئی جی آئی لائف انشورنس کے نام پر بنوائے جائیں۔ برائے مہربانی ہماری معلومات کے لئے چیک کی پشت پر اپنا نام، پالیسی نمبر اور موبائل نمبر بھی لازماً درج کریں۔
  • تجدید یا پالیسی بحالی کے لئے 50ہزار روپے تک کی ٹاپ اپ ادائیگیاں قبول کی جائیں گی۔
  • آپ ہماری برانچوں اور کسٹمر کیئر سینٹر کے مقامات کا پتہ www.igilife.comپر کلک کرکے جان سکتے ہیں۔

آپ اپنے پریمیم کے چیک/ پے آرڈر/ ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام ’’آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ‘‘ درج ذیل پتے پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کرسکتے ہیں۔
فنانس ڈپارٹمنٹ، آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ، ہیڈ آفس، ساتویں منزل، دی فورم، سوئٹ نمبر 701-703، بلاک- 9، خیابان جامی، کلفٹن، کراچی- 75600، پاکستان
برائے مہربانی چیک کی پشت پر ہماری معلومات کے لئے اپنا نام، پالیسی نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔

  • آپ اپنا پریمیم پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹ سلپس استعمال کرتے ہوئے اپنے تجدیدی نوٹس کے ساتھ ارسال کرسکتے ہیں۔
  • آپ اپنا پریمیم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں تشریف لاکر ادا کرسکتے ہیں اور ادائیگی پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹس سلپ کے ذریعے چیک یا نقد کی صورت میں کی جاسکتی ہے۔
  • چیک ’’آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ‘‘ کے نام پر بنائے جائیں۔
  • برائے مہربانی چیک کی پشت پر ہماری معلومات کے لئے اپنا نام، پالیسی نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔
  • اس کے علاوہ آپ اپنے پریمیم کی ادائیگی ملک بھر میں 60ہزار ایزی پیسہ شاپس اور فرنچائز پر بھی آکر ادا کرسکتے ہیں۔ ایزی پیسہ شاپس پر پریمیم ادائیگی کا طریقہ درج ذیل ہے۔
  • اپنی قریبی ایزی پیسہ شاپ پر تشریف لائیں اور اپنا پالیسی نمبر درج کریں اور اپنے واجب الادا پریمیم کی رقم ادا کردیں۔
  • آپ کو موبائل فون پر ادائیگی کا تصدیقی ایس ایم ایس بروقت موصول ہوجائے گا۔
  • ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے ادائیگی کے سلسلے میں ہدایات کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ اپنے پریمیم کی رقم آن لائن لوکل فنڈز ٹرانسفر یا انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)یا اپنے بینک کے ذریعے فراہم کردہ انٹرنیشنل فنڈ ٹرانسفر سروسز استعمال کرتے ہوئے بھی کرسکتے ہیں۔

آپ فنڈز درج ذیل اکائونٹ نمبرز پر ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔

بینی فشری بینک اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ
اکائونٹ ٹائٹل آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ
بینی فشری بینک کا پتہ مین برانچ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی، پاکستان
اکائونٹ نمبر 08233172101
سوئفٹ کوڈ SCBLPKKX
آئی بی اے این PK25SCBL0000008233172101

یا

بینی فشری بینک بینک الحبیب لمیٹڈ
اکائونٹ ٹائٹل آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ
بینی فشری بینک کا پتہ سی ویو برانچ، کراچی، پاکستان
اکائونٹ نمبر 10990081000495013
سوئفٹ کوڈ BAHLPKKA
آئی بی اے این PK51BAHL1099008100049501
  • اگر آپ پاکستان سے باہر ہیں تو برائے مہربانی فنڈز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے مذکورہ بالا اکائونٹ نمبر میں جمع کرادیں اور ریفرنس میں اپنی پالیسی نمبر کا حوالہ درج کردیں۔
  • برائے مہربانی ریفرنس میں اپنا پالیسی نمبر درج کریں اور ٹرانسفر کی تصدیق کی اطلاع services.life@igi.com.pk پر بھیج دیں۔
Last updated Thursday 18th April 2024