میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

takaful
فیملی تکافل

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ تکافل قوانین 2012پر عمل کرتے ہوئے روایتی بیمہ زندگی کمپنیوں کو ونڈو تکافل آپریشنز کا آغاز کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آئی جی آئی لائف ان سرکردہ کمپنیوں میں شامل تھی جنہوں نے ابتدا ہی میں فیملی تکافل کا آغاز کیا۔ آئی جی آئی لائف اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ یہ اقدام معاشرے، بالخصوص ان شعبوں میں، جہاں روایتی بیمہ کے بارے میں شکوک و شبہات موجود ہیں، ان میں مالیاتی سیکورٹی کو زیادہ قابل قبول بنانے میں معاونت فراہم کرے گی۔ ہمارے ونڈو تکافل آپریشنز لائسنس کی خصوصیت کے ذریعے فیملی تکافل پروڈکٹس اور اپنی امتیازی خصوصیات کے ساتھ ہمارے صارفین کے لئے دستیاب ہیں جوکہ شریعہ کے عین مطابق ہیں۔ ہمارے ونڈو تکافل آپریشنز کے ذریعے دستیاب پروڈکٹس کی فہرست میں درج ذیل شامل ہیں۔

  • فیملی تکافل
  • گروپ فیملی تکافل اور گروپ میڈیکل تکافل
  • مائیکرو تکافل
Last updated October 15, 2021