MY PLAN IS TO SECURE
MY FAMILY’S FUTURE

WHAT’S YOUR PLAN?

ایف اے کیو (FAQ)

تکافل آپریٹر/ ونڈو تکافل آپریٹر (ونڈو تکافل آپریٹر کے معنی ایک روایتی بیمہ کار کے ہیں جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تکافل رولز 2012کے مطابق ونڈو آپریشنز کے ذریعے تکافل خدمات کی پیشکش کرے)، ایک ادارہ ہے جو تکافل فنڈ کا انتظام کرے اور زرتعاون کی رقم کا تعین کرنے، زرتعاون کی رقم کی وصولی اور اہل شرکت کنندگان کو کلیمز کی ادائیگی کرنے کی ذمے داری سنبھالے۔ اس کردار میں تکافل آپریٹر اپنی خدمات کے لئے ’’وکالہ‘‘ فیس وصول کرتا ہے۔

ضوابط کے مطابق تکافل کو کنٹرول کرنے والی دستاویزات

  • انشورنس آرڈیننس 2000
  • انشورنس قوانین 2002
  • تکافل قوانین 2012

پاکستان میں تمام انشورنس اور تکافل کمپنیوں کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ریگولیٹر ہے۔

زرتعاون سے مراد وہ رقم ہے جو کسی شرکت کنندہ کی جانب سے کسی تکافل کنٹریکٹ کے تحت آپریٹر کو ادا کی جاتی ہے؟

یہ وہ فیس ہے جو تکافل آپریٹر کی جانب سے تکافل فنڈ کا انتظام کرنے کے لئے شرکت کنندگان کے تکافل فنڈ سے وصول کی جاتی ہے۔

شرکت کنندہ سے مقصد وہ فرد ہے جو تکافل اسکیم میں شریک ہوتا ہے اور جسے تکافل کنٹریکٹ جاری کیا جاتا ہے۔

کنٹری بیوشنز کی شریعہ کمپلائنٹ فنڈز میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ سرمایہ کاری کے لئے آئی جی آئی لائف انشورنس- ونڈو تکافل آپریشنز کے شریعہ ایڈوائزر کی منظوری لی جاتی ہے۔

روایتی بیمہ اور تکافل کے درمیان فرق:
اے) روایتی بیمہ اور تکافل کے درمیان بنیادی فرق عقد معاوضہ سے عقد تبرع تک ’’معاہدے کی نوعیت کی تبدیلی‘‘ کا ہے۔ یہ سود اور قمار کو ختم کردیتا ہے اور غرر کو غیر مؤثر کردیتا ہے۔
بی) کوئی بھی زرتعاون وقف فنڈ میں جاتا ہے اور وقف فنڈ اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔
سی) وقف فنڈ کلیمز کی ادائیگی کرتا ہے۔
ڈی) زرتعاون کی صرف شریعہ کے مطابق کاروباری طریقوں میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔
ای) ایک آزاد شریعہ بورڈ/ شریعہ ایڈوائزر شریعہ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔

Last updated Thursday 18th April 2024