میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

آن لائن ادائیگی

شراکت کے اختیارات

آپ اپنے  آن لائن شراکت کی ادائیگی ذیل میں دیئے گئے کسی بھی طریقے کے تحت کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کی شراکت کی وصولی پر تصدیقی ایس ایم ایس 48گھنٹوں کے اندر موصول ہوگا۔ اگر آپ کو تصدیق کی اطلاع نہ ملے تو برائے مہربانی ہم سے services.life@igi.com.pkپر رابطہ کریں یا (+92) (021) 111-111-711پر کال کریں۔

آپ اپنا آن لائن شراکت کریڈٹ کارڈز (ماسٹر کارڈ/ویزا) اور ویزا ڈیبٹ کارڈ سے ادا کرسکتے ہیں۔


نئی رکنیت کی خریداری

نئی رکنیت کی خریداری کے لیے آن لائن ادائیگیاں

تجدید شراکت کی ادائیگیاں

موجودہ رکنیت کے لیے شراکت کی ادائیگی

  • ہماری برانچوں اور کسٹمر کیئر سینٹر چیک صبح 9.00بجے تا شام 5.30بجے پیر تا جمعہ وصول کئے جاتے ہیں۔
  • چیک لازمی طور پر آئی جی آئی لائف انشورنس کے نام پر بنوائے جائیں۔ برائے مہربانی ہماری معلومات کے لئے چیک کی پشت پر اپنا نام، ممبرشپ  نمبر اور موبائل نمبر بھی لازماً درج کریں۔
  • تجدید یا پالیسی بحالی کے لئے 50ہزار روپے تک کی ٹاپ اپ ادائیگیاں قبول کی جائیں گی۔
  • آپ ہماری برانچوں اور کسٹمر کیئر سینٹر کے مقامات کا پتہ www.igilife.comپر کلک کرکے جان سکتے ہیں۔

آپ اپنے شراکت کے چیک/ پے آرڈر/ ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام ’’آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ‘‘ درج ذیل پتے پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کرسکتے ہیں۔
فنانس ڈپارٹمنٹ، آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ، ہیڈ آفس، ساتویں منزل، دی فورم، سوئٹ نمبر 701-703، بلاک- 9، خیابان جامی، کلفٹن، کراچی- 75600، پاکستان
برائے مہربانی چیک کی پشت پر ہماری معلومات کے لئے اپنا نام، ممبرشپ  نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔

  • آپ اپنا شراکت  پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹ سلپس استعمال کرتے ہوئے اپنے تجدیدی نوٹس کے ساتھ ارسال کرسکتے ہیں۔
  • آپ اپنا پریمیم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں تشریف لاکر ادا کرسکتے ہیں اور ادائیگی پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹس سلپ کے ذریعے چیک یا نقد کی صورت میں کی جاسکتی ہے۔
  • چیک ’’آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ‘‘ کے نام پر بنائے جائیں۔
  • برائے مہربانی چیک کی پشت پر ہماری معلومات کے لئے اپنا نام، پالیسی نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔
  • اس کے علاوہ آپ اپنے شراکت  کی ادائیگی ملک بھر میں 60ہزار ایزی پیسہ شاپس اور فرنچائز پر بھی آکر ادا کرسکتے ہیں۔ ایزی پیسہ شاپس پرشراکت ادائیگی کا طریقہ درج ذیل ہے۔
  • اپنی قریبی ایزی پیسہ شاپ پر تشریف لائیں اور اپنا ممبرشپ نمبر درج کریں اور اپنے واجب الادا شراکت کی رقم ادا کردیں۔
  • آپ کو موبائل فون پر ادائیگی کا تصدیقی ایس ایم ایس بروقت موصول ہوجائے گا۔
  • ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے ادائیگی کے سلسلے میں ہدایات کے لئے یہاں کلک کریں۔
Beneficiary Bank Standard Chartered Bank (Pakistan) Limited
Account Title IGI Life Insurance Limited/Window Takaful
Beneficiary Bank Address Main Branch, I. I. Chundrigarh Road Karachi, Pakistan
Account Number 0000 0187 0561 0201
IBAN PK93 SCBL 0000 0187 0561 0201
  • If you are outside Pakistan, please remit the funds to the Standard Chartered Bank account number mentioned above and put your policy number in the reference.
  • Please mention your policy number in the reference and send the transfer confirmation to services.life@igi.com.pk.
Last updated Thursday 18th April 2024