میرا پلان تحفظ کو یقینی بنانا ہے
اپنے خاندان کا مستقبل

آپ کا پلان کیا ہے؟

ہمارا یقین

آئی جی آئی لائف ایک مستحکم اور معروف انشورنس کمپنی ہے جوکہ پاکستان کی لائن انشورنس انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ ہم اس خطے اور بالخصوص پاکستان کی سماجی اور معاشی تاریخ میں اپنا کردارادا کرتے آئے ہیں اور قومی ثقافت، جدت، روایات اور بہتر مستقبل کے فروغ اور احترام کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔
ہماری کامیابی ہمارے تمام ملازمین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس کی وجہ سے ہم موزوں امیدواروں کو ان کے انتخاب کے مطابق شعبہ جات انشورنس مینجمنٹ، سیلز، انڈر رائٹنگ، کلیمز، ایکچورئیل، مارکیٹنگ کسٹمر سروس، اکائونٹنگ، انویسٹمنٹس، لیگل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورسز یا انتظامی تعاون میں آگے بڑھنے کا بھرپور موقع فراہم کرتے ہیں۔
آئی جی آئی لائف امیدواروں کی متعدد مختلف پیشہ ورانہ مہارتوں اور خصوصیات کے استعمال اور فروغ کے سلسلے میں بھی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اگر آپ مضبوط تجزیاتی، باہمی روابط اور گفت و شنید میں مہارت کے ساتھ نت نئے مواقع تلاش کرنا، سیکھنا اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو آئی جی آئی لائن کا انتخاب کریں۔
آئی جی آئی لائف ایک مساوی مواقع فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

Last updated Thursday 28th March 2024